بی جے پی مجھے مروانا چاہتی ہے : راج بھر

غازی پور، مئی۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر ذات پات کی ذہنیت رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے صدر اوم پرکاش راج بھر نے جمعہ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ان کا قتل کرانا چاہتی ہے ۔ انہوں نےگزشتہ دنوں ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا ’’ یہ حملہ دلتوں، پسماندہ اورمحروم طبقے کے حقوق کے لیے اٹھ رہی ہماری آواز پر حملہ ہے ۔ میں غریب، دلتوں اور پسماندہ طبقے کی آواز بلند کرتا رہوں گا، چاہے اس کے لیے کوئی بھی قربانی دینی پڑے ۔ ان کے افسران کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ جیل کا دروازہ کھلا رکھیں، میں کسی طاقت کے سامنے جھکنے والا نہیں ہوں ‘‘۔ ایس پی- ایس بی ایس پی کے زیراہتمام جوہرآباد کے رکن اسمبلی اوم پرکاش کے ساتھ ہوئی مبینہ بدسلوکی اورقصورواروں کے خلاف کاروائی نہ کرنے کی مخالفت میں احتجاجی پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں سابق اپوزیشن لیڈر رام گووند چودھری نے برہمی کا اظہار ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت آمریت کی راہ پر گامزن ہے۔ وہ جمہوریت کو قتل کرنے پرامادہ ہے ۔ جب اپوزیشن پارٹی کا لیڈر نہ تو اظہار تعزیت کر سکے گا اور نہ ہی کسی پروگرام میں شرکت کر سکے گا تو ریاست میں جمہوریت کہاں ہے۔

 

Related Articles