بی جے پی-جے جے پی کے دور حکومت میں تعلیم مہنگی، بے روزگاری میں اضافہ: ابھے چوٹالہ

چنڈی گڑھ، نومبر۔ انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی) کے لیڈر اور ایم ایل اے ابھے سنگھ چوٹالہ نے آج الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور جننائک جنتا پارٹی (جے جے پی) کے دور حکومت میں ریاست میں تعلیم مہنگی ہو رہی ہے، بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے۔مسٹر چوٹالہ نے الزام لگایا کہ ہریانہ میں بی جے پی-جے جے پی مخلوط حکومت ریاست کے نوجوانوں کو نظر انداز کر رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت کی نوجوان مخالف پالیسیوں کی وجہ سے تعلیم مہنگی ہو گئی ہے، ریاست میں بے روزگاری پورے ملک میں پہلے نمبر پر ہے اور سب سے بڑی تشویش نوجوانوں میں خطرناک منشیات کے استعمال میں مسلسل اضافہ ہے، جس سے مخلوط حکومت کی سرپرستی میں بڑے پیمانے پر فروخت کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے یوتھ ونگ کی تشکیل نو کے لئے ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی آئی این ایل ڈی کے قومی پرنسپل جنرل سکریٹری آر ایس چودھری اور کنوینر، سابق ڈی جی پی ہریانہ اور آئی این ایل ڈی پارٹی کی پالیسی اور پروگرام کمیٹی کے چیئرمین ایم ایس ملک کو بنایا گیا ہے۔. آئی این ایل ڈی کے یوتھ انچارج کرن چوٹالہ بھی اس کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

Related Articles