بی جے پی ایم پی رام شنکر کٹھیریا کورونا متاثر

اٹاوہ:جنوری۔سابق مرکزی وزیر و اٹاوہ سے بی جے پی ایم پی پروفیسر رام شنکر کٹھیریا کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔پروفیسر نے اس کی جانکاری اپنے ٹوئٹر اور فیس بک ہینڈل پر شیئر کی۔کٹھیریا چار جنوری کو اوریا کے اچھلدا نمائش میدان میں منعقد کسان سمیلن میں پہنچے تھے جس کے بعد پانچ جنوری کو آگرہ واقع اپنی رہائش گاہ پہنچے جہاں معمولی بخار، کھانسی، زکام کی پریشانی ہونے پر انہوں نے سات جنوری کوآر ٹی پی سی آر جانچ کرائی تھی جس کی رپورٹ آٹھ جنوری کی شام کو پازیٹیو آئی۔انہوں نے اپیل کی کہ ان کے رابطے میں آئے سبھی افراد اپنی جانچ کرالیں۔گذشتہ دنوں پروفیسر کٹھیریا لگاتار اٹاوہ، مین پور، فیروزآباد، اوریا، ایٹہ جیسے اضلاع میں انتخابی مہم میں مشغول دکھائی دے رہے تھے۔وہ عام لوگوں سے لگاتار روبرو تھے۔ مقامی ایم پی دوسری لہر میں بھی پازیٹیو ہوئے تھے جس کے بعد وہ ہوم آئیسولیٹ ہوگئے تھے۔پہلی بار جب وہ کورونا کی زد میں آئے تھے تب ان کی حالت کافی نازک ہوگئی تھی۔

Related Articles