بیر وزگاری کا مسئلہ، پرینکا گاندھی 8مئی کو حیدرآباد میں جلسہ سے خطاب کریں گی

حیدرآباد، مئی۔تلنگانہ اسمبلی کے جاریہ سال کے اواخر میں ہونے والے انتخابات کی تیاریوں کا اپوزیشن کانگریس نے آغاز کردیاہے۔پارٹی کو نچلی سطح سے مستحکم کرنے، عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے صدرتلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی اور سی ایل پی لیڈر ملوبھٹی وکرامارکا سرگرم ہوچکے ہیں اور اب کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکاگاندھی 8مئی کو حیدرآبادکادورہ کریں گی جہاں وہ ریاست میں بے روزگاروں کے مسائل کو اجاگرکرنے کے لئے جاری پارٹی کی مہم کے حصہ کے طورپر جلسہ سے خطاب کریں گی۔پرینکاگاندھی کرناٹک سے حیدرآباد پہنچیں گی۔ پڑوسی ریاست میں 10مئی کو انتخابات ہونے والے ہیں۔حیدرآباد کے سرورنگر میں پرینکا گاندھی کے جلسہ کا اہتمام کیا جائے گا جس کے لئے پارٹی کا ریاستی یونٹ سرگرم ہوگیاہے اور انتظامات کا آغازکردیاگیا ہے۔پارٹی کو یہ توقع ہے کہ پرینکاگاندھی کے جلسہ سے پارٹی کیڈر میں نئی جان پیدا ہوگی اور پارٹی کو انتخابی فائدہ ہوگا۔

Related Articles