بہار میں ذات پات پر مبنی مردم شماری پر ہائی کورٹ نے روک لگادی

پٹنہ، مئی۔ پٹنہ ہائی کورٹ نے جمعرات کو بہار میں ذات پات پر مبنی مردم شماری پر روک لگا دی۔ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس ونود چندرن اور جسٹس مدھریش پرساد کی ڈویژن بنچ نے بہار میں ہونے والی ذات پات پرمبنی مردم شماری پر پابندی لگانے کی درخواست پر بدھ کو سماعت مکمل کرنے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ اس پر آج اپنا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے ذات پات پر مبنی مردم شماری پر فوری پابندی عائد کرنے کا حکم دیا۔ڈویژن بنچ نے اپنے فیصلے میں اسے رازداری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے گنتی کے دوران جمع کیے گئے ڈیٹا کو محفوظ رکھنے اور اس کی معلومات کسی اور کو نہ دینے کا بھی حکم دیا ہے۔ اب اس معاملے پر اگلی سماعت 3 جولائی کو ہوگی۔

Related Articles