بہار میں اومیکرون کی جانچ کا انتظام جلد : نتیش

پٹنہ ، دسمبر۔ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ریاست میں اومیکرون انفیکشن کا معاملہ سامنے آنے کے بعد آج کہاکہ کورونا کے اس نئے ویئرنٹ سے متاثر ہونے والوں کی شناخت کیلئے جینوم سیکونسنگ جانچ کا انتظام جلد کیاجائے گا۔مسٹر کمار نے جمعہ کو یہاں سڑک تعمیرات کے وزیر نیتن نوین کے والد اور سابق رکن اسمبلی آنجہانی نوین کشور پرساد سنہا کی 16 ویں برسی پر منعقد خراج عقیدت پروگرام میں شامل ہونے کے بعد صحافیوں کے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ اومیکرون کے ٹیسٹ کے لیے یہاں سے نمونہ دہلی بھیجا جاتا ہے اور وہاں سے جانچ دن کے بعد رپورٹ آتی ہے۔ ابھی اس حوالے سے ایک کیس سامنے آیا ہے۔ جانچ کرنے کا یہیں انتظام کرنے کے لیے آج افسران سے بات چیت کریں گے تاکہ جلد از جلد جانچ کی رپورٹ آسکے۔ کورونا کا تیسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔ ہمیں اس بارے میں محتاط رہنا ہوگا۔ تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ کورونا کیسز بہت کم تھے، 10 دن پہلے 50 سے بھی کم کیسز تھے۔ کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، خاص طور پر پٹنہ اور گیا میں. باہر سے آنے والے اور ان کے رابطے میں آنے کی وجہ سے کورونا کے معاملے بڑھ رہے ہیں۔ ہم ٹیسٹوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں۔

Related Articles