بھوپندر یادو نے ورکروں کو طبی خدمات کی آسان رسائی پر بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا

نئی دہلی، دسمبر۔ محنت اور روزگار ماحولیات ،جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر بھوپیندر یادو نے آج کہا کہ مرکزی حکومت مزدوروں کے لیے طبی خدمات تک آسان رسائی کے لیے بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے پر توجہ مرکوز کرہی ہے۔مسٹر بھوپیندر یادو نے کہا کہ معاشرے کی خدمت کرنے کے لئے طبی خدمات بہترین راستہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت نےملک کے ورکروں کے لئے طبی خدمات تک آسان رسائی کے لئے ایک بنیادی ڈھانچہ تشکیل دینے پر توجہ دی ہے۔محنت اور روزگار کے وزیر مملکت رامیشور تیلی نےطلباسے اپنے خطاب کے دوران ان کوششوں کی تعریف کی جو ضرورت مندوں کی خدمت کرنے کے لئے کووڈ-19 کے غیر یقینی دور کے وقت ای ایس آئی سی کے ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کی طرف سے انجام دی گئی تھی۔محنت اور روزگار کی وزارت کی سکریٹری محترمہ آرتی آہوجا نے کہا کہ سماجی سیکورٹی کوڈ کا نفاذ ای ایس آئی اسکیم کے تحت ورکروں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ای ایس آئی سی کا کام آنے والے دور میں کئی گنا بڑھنے جارہا ہے جس کے لئے ای ایس آئی سی کو تیار رہنا چاہئے ۔ای ایس آئی سی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ای ایس آئی سی ایک بڑا رول ادا کرنے جارہا ہے کیونکہ غیر منظم سیکٹر کے مزدوراس وقت ای ایس آئی اسکیموں کے دائرے میں آجائیں گے جب ایک مرتبہ سوشل سیکورٹی کوڈ نافذ ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ای ایس آئی سی کےایکو نظام میں زبردست اضافہ ہونے جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ای ایس آئی سی طبی خدمات میں جدید اختراع کا استعمال کرتے ہوئے ایک وژن کے ساتھ کام کررہا ہے تاکہ میڈیکل کالجز اور اسپتالوں میں ڈاکٹروں کو بہترین تربیت اور بہترین قسم کے آلات فراہم کئے جاسکیں۔

Related Articles