بھوانی پور ضمنی انتخاب:عدالت نے الیکشن کمیشن سے حلف نامہ طلب کیا
کلکتہ,ستمبر , کلکتہ ہائی کورٹ نے بھوانی پور اسمبلی حلقے میں ضمنی انتخاب پر روک لگانے کی عرضی پر قائم مقام چیف جسٹس راجیش بنڈل نے عوامی مفاد کی درخواست کے مدعی سے سوال کیا کہ آخر اتنی تاخیر سے عرضی کیوں دائر کی۔اس کے بعد قائم مقام چیف جسٹس نے کیس کی سماعت ملتوی کردی ہے۔کیس کی سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ایک بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے سوال کیا کہ ضمنی انتخاب کے انعقاد کے ذریعہ آئینی ذمہ داری کیسے پورا کی گئی ہے۔ بھوانی پور ضمنی انتخاب میں صرف 7 دن باقی ہیں۔ 30 ستمبر کو بھوانی پور اسمبلی حلقہ میں ووٹنگ ہونی ہے۔ضمنی انتخاب سے متعلق کلکتہ ہائی کورٹ میں ایک مفاد عامہ کی عرضی داخل کی گئی ہے۔ چیف سیکریٹری نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر کہا تھا کہ اگر بھوانی پور اسمبلی حلقے میں ضمنی انتخاب نہیں ہوئے تو آئینی بحران پیدا ہوسکتا ہے۔ بھوانی پور اور ریاست کے مزید دو اسمبلی حلقے میں ضمنی انتخاب کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’مغربی بنگال کے چیف سکریٹری نے کہا کہ ریاست میں کورونا وائرس کی صورتحال اب مکمل کنٹرول میں ہے۔ مغربی بنگال میں سیلاب کی صورتحال پولنگ اسٹیشنوں پر بھی اثر انداز نہیں ہوں گے۔ آئین ہند کے آرٹیکل 164 (4) کے تحت اگر کوئی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی قانون ساز اسمبلی کا رکن نہیں ہے۔اگر وہ رکن اسمبلی منتخب نہیں ہوئیں تو انہیں وزارت اعلیٰ کے عہدہ سے استعفی دینا پڑے گا۔اور اس سے آئینی بحران پیدا ہو سکتا ہے۔ ‘ مفاد عامہ کی عرضی کے درخواست گزار سیون بنرجی نے عدالت میں دعویٰ کیا کہ الیکشن روکنے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا ہے۔ لیکن الیکشن کمیشن کو اپنے پریس بیان سے چیف سیکرٹری کی سفارش کا ذکر ہٹانا چاہیے کہ اگر بھوانی پور میں ضمنی انتخابات نہیں ہوئے تو آئینی بحران ہو سکتا ہے۔ اس تناظر میں، کلکتہ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو 24 گھنٹوں کے اندر حلف نامہ پیش کرنے کی ہدایت دی۔
اس حلف نامے میں یہ بتانا ہوگا کہ کمیشن کے پریس بیان کے پیراگراف 6 اور 7 کن حالات میں بنائے گئے تھے؟ اگر بھوانی پور مرکز میں ضمنی الیکشن نہیں ہوا تو آئینی بحران ہوگا، یہ کیوں لکھا گیا ہے؟ الیکشن کمیشن یا چیف سیکرٹری آف اسٹیٹ؟ ضمنی الیکشن میں آئینی ذمہ داری کیسے آ سکتی ہے؟ حلف نامہ ملنے کے بعد کلکتہ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے ڈویژن بنچ میں کیس کی اگلی سماعت ہوگی۔