بھاگوت 16فروری سے بریلی کے سہ روزہ دورے پر

بریلی:فروری۔ راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) سربراہ موہن بھاگوت 16فروری کو بریلی پہنچ رہے ہیں۔ وہ تین دنوں تک شہر میں قیام کریں گے۔ یہاں پرچارکوں سے ملیں گے اور میٹنگ کریں گے۔آر ایس ایس کے سال 2025 میں سو سال پورے ہورہے ہیں۔ شتابدی سال میں جگہ جگہ سنگھ شاکھاؤں کے ذریعہ پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔ مہانگر پرچار پرمکھ آلوک پرکاش نے بتایا کہ شتابدی سال تقریب کے تحت سنگھ کے سر سنچالک موہن بھاگوت 16فروری کی رات بریلی پہنچیں گے۔ اس کے بعد تین دنوں تک وہ شہر میں ہی قیام کریں گے۔ اس دوران اور تنظیمی اراکین سے ملاقات کریں گے۔20فروری کو وہ واپس لوٹ جائیں گے۔

Related Articles