بھارت فرانس کے ساتھ اپنی 25 سال کی اسٹریٹجک شراکت داری کی گہری قدر کرتا ہے

جناب پیوش گوئل نے پیرس میں ہندوستانی تارکین وطن (ڈائسپورا)سے خطاب کیا

نئی دہلی، اپریل۔تجارت اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا کہ دنیا ہر شعبے میں ہندوستان سے توقعات وابستہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اپنی 25 سالہ اسٹریٹجک شراکت داری اور فرانس کے ساتھ 75 سالہ دوستی کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرانس دفاع، معیشت، سرمایہ کاری وغیرہ میں ایک ترجیحی شراکت دار ہے اور 25 سال کا یہ سفر صحیح معنوں میں ہندوستان کی ترقی کے سفر کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اس شراکت داری کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ جناب گوئل نے کہا کہ فرانس میں ہندوستان کی متحرک برادری، جو واقعی دونوں ممالک کے درمیان ایک زندہ پْل ہے، ایک ایسے راستے پر گامزن رہے گی جو ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری، سیاحت وغیرہ میں فرانس کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کو مزید گہرا کرے گی۔کل پیرس، فرانس میں ہندوستانی باشندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران، جناب گوئل نے فرانسیسی سرزمین پر ہندوستان کی ترقی کی کہانی بیان کی اور بتایا کہ کس طرح ہندوستان، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی فیصلہ کن قیادت میں، عالمی نقشے پر ابھرتا ہوا ایک روشن مقام بنا ہے۔جناب گوئل نے کہا کہ 1947 میں جب ہندوستان نے آزادی حاصل کی تو اس نے دنیا میں اپنا مقام دوبارہ حاصل کرنا شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ہندوستان فرانس کے ساتھ شراکت داری کے 25 سال اور ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کا جشن منا رہا ہے۔ جناب گوئل نے کہا کہ یہ ایک بہترین لمحہ ہے کہ گزشتہ 75 سالوں میں حاصل کی گئی تمام اچھی چیزوں پر غور کیا جائے، لیکن یہ ہم میں سے ہر ایک کے لیے اپنے ملک کو بہتر بنانے کے بارے میں اختراعی خیالات کو ظاہر کرنے کا ایک بہترین موقع ہے کہ کس طرح ہمارے ملک کو مستقبل میں پیش رفت کرنی چاہئے۔جناب گوئل نے ان تبدیلیوں کی فہرست دی جو حکومت کے پچھلے 9 سالوں کے دوران ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی توجہ اس بات کو یقینی بنانے پر ہے کہ ملک کے ہر فرد کی بنیادی ضروریات کا خیال رکھا جائے، خاص طور پر وہ لوگ جو معاشرے کے نچلے درجے پر ہیں۔ جناب گوئل نے کہا کہ سبھی کے لیے رہائش، صحت کی دیکھ بھال، خوراک، کپڑے، رہائش وغیرہ کی فراہمی کو حکومت نے ہر سطح پر مضبوطی سے پیروی کی ہے۔ انہوں نے قبائلی برادریوں کی مدد اور انہیں بااختیار بنانے میں کمیونٹی لیڈروں اور ایکل ودیالیہ کے کردار کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ 2014 تک آدھے ہندوستان میں بیت الخلاء￿ کی کمی تھی، حکومتیں آئیں اور گئیں لیکن کہیں نہ کہیں اس حساسیت کا فقدان ہے کہ ہماری مائیں، ہماری بہنیں اور ہماری بیٹیاں بہتر عزت کی مستحق ہیں۔ جناب گوئل نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بیت الخلا جیسی بنیادی سہولت سے ملنے والی عزت اور وقار کا احساس کیا اور سوچھ بھارت مشن کے تحت پورے ملک میں بیت الخلاء￿ بنائے گئے جس سے آج کسی بھی بہن کو اپنے گھر میں بیت الخلا نہ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے ذلت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت نے ملک کے تقریباً ہر گھر میں کوکنگ گیس کنکشن کو یقینی بنایا ہے تاکہ خواتین کو کوئلہ یا لکڑی جیسے روایتی کھانا پکانے کے ایندھن سے نکلنے والے نقصان دہ دھوئیں سے بچایا جا سکے۔جناب گوئل نے کہا کہ حکومت نے تقریباً 500 ملین لوگوں کے لیے مفت صحت کی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لیے دنیا کی سب سے بڑی صحت کی دیکھ بھال کی اسکیم آیوشمان بھارت بھی شروع کی ہے۔ انہوں نے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے کچھ دیگر اقدامات کا بھی ذکر کیا جیسے نئی قومی تعلیمی پالیسی آزادانہ تعلیم کو فروغ دینے، ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی، اسٹارٹ اپس کو فروغ دینے، جل جیون مشن وغیرہ۔ جناب گوئل نے کہا کہ یہ اقدامات پورے ملک کے کام کرنے کے طریقے کو بہتر بنا رہے ہیں اور ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بننے کی طرف لے جا رہے ہیں۔جناب گوئل نے کہا کہ کووڈ-19 وبائی امراض کے چیلنجنگ دور میں حکومت نے اس بات کو یقینی بنانے کی مخلصانہ کوششیں کیں کہ ملک کے ہر فرد کو خوراک، پانی وغیرہ دستیاب ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ پر قابو پانے کے لیے دنیا کے سخت ترین لاک ڈاؤن کے باوجود حکومت ہند نے جس طرح تمام ہندوستانیوں کا خیال رکھا اس کی دنیا کے دیگر ممالک نے تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے پچھلے نو سالوں میں شروع کی گئی یہ کوششیں بنیادی تعمیراتی بلاکس اور صلاحیت سازی کے طورپر کام کرتی ہیں جنہوں نے ہمارے لوگوں کے لئے زندگی کا بہتر معیار مہیا کرانے اور بہتر مستقبل کی طرف متوجہ نوجوانوں کے لیے ہندوستانی قوم کی تعمیر کرنے کیلئے اس نئے دور کی ٹینالوجی کے کام کرنے کیلئے بھارت کو تیار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر ہندوستانی کو اپنی صلاحیتوں اور ہنر سے بااختیار بنانے اور بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ، ہندوستان کے نوجوان جنہوں نے اپنے اسمارٹ فون پر دنیا کی ترقی دیکھی ہے، وہ اس سے بھی زیادہ اور بہتر کمانے کے لیے کام کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ خواتین کے لیبر فورس میں شامل ہونے مینوفیکچرنگ اور خدمات کے شعبوں میں تیز رفتار آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ کام کے اصولوں کی بنیاد کے طورپر پائیداری کو اپنانے کی سمت میں تیزی سے آگے بڑھتے ہوئے بھارت ایک ترقی یافتہ ملک بننے کے صحیح راستے پر گامزن ہے۔جناب گوئل نے کہا کہ ہندوستان باقی دنیا کے لیے ایک بہت بڑا موقع پیش کر رہا ہے اور 2022-23 میں ہندوستان کی مجموعی برآمدات 765 بلین امریکی ڈالر تک بڑھنا ایک نئے ہندوستان کی ایک مثال ہے جو باقی دنیا کو طاقت سے بھرپور ایک نئی دنیا کو قابلیت اور اعتماد بھارت کو راستہ دکھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی تارکین وطن کا ہر رکن ہندوستان کا سفیر ہے۔

Related Articles