بورس جانسن مزید ایک دہائی منصب پر براجمان رہنے کے خواہاں
لندن ، ستمبر -بورس جانس مزید ایک دہائی کیلئے وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہنے کی امید کر رہے ہیں، کیونکہ وہ 10 ڈائوننگ میں بیرونس ماگریٹ تھیچر کے 11 سالہ دور کو پیچھے چھوڑنا چاہتے ہیں۔ یہ دعویٰ ایک اخبار کی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ دی ٹائمز نے کہا کہ بورس جانسن این ایچ ایس اور سوشل کیئر میں اصلاحات کے ذریعے ایک ورثہ قائم کرنے کے خواہاں ہیں، جس کا اعلان انہوں نے نیشنل انشورنس میں رواں ہفتے اضافہ کر کے کیا تھا جو اس میں کردار ادا کرے گا۔ اخبار نے رپورٹ کیا کہ مسٹربورس جانسن، جو 2019 میں وزیراعظم کے منصب پر فائز ہوئے تھے ملکی معیشت کو فکس کرنا چاہتے ہیں اور 2024 میں متوقع اگلے الیکشن میں برگزٹ کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ کابینہ کے ایک رکن نے دی ٹائمز کو بتایا کہ بورس جانسن مزید آگے جانا چاہتے ہیں۔ ڈی سٹف ڈوم (کمنگز) کا ان کے بارے میں کہنا کہ ان کا سورج غروب ہو رہا ہے، نان سینس ہے۔ وہ انتہائی مسابقتی ہیں۔ وہ تھیچر سے بھی زیادہ عرصہ تک رہنا چاہتے ہیں۔ بورس جانسن کے سابق چیف ایڈوائزر ڈومینک کمنگز نے میبنہ طور پر الزام لگایا کہ وزیراعظم یہ بنانے کی اپنی خواہش کیلئے زیادہ عرصے تک ڈائوننگ سٹریٹ میں نہیں رہ سکیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ بورس جانسن پیسہ بنانے کیلئے اقتدار چھوڑنے کا منصوبہ بتایا تھا۔ دی ٹائمز نے فنانشل ٹائمز کے صحافی سباستین پائین کی آنے والی کتاب میں بورس جانسن کی اس بات کا حوالہ دیا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اگر ہمیں روکا گیا تو خطرہ ہوگا اور اگر ہمیں دھکیل کر باہر کیا گیا تو پھر تمام چیزیں پیچھے چلی جائیں گی اور ہم یورپی یونین کی آدھی سے زیادہ چیزوں میں ایسا کچھ کہنے سے پہلے واپس آجائیں گے۔