بنگا ل کے گورنر کو آئین کی پاسداری کرنی چاہیے:اسپیکر بمان بنرجی

کلکتہ اپریل۔مغری بنگال میں گورنر اور اسپیکر کے درمیان جاری تنازع کے دوران آج اسپیکر نے امبیڈکر جینتی کے موقع پر اسمبلی کے احاطے میں گورنر کے ذریعہ ممتا بنرجی کی حکومت کے خلاف تبصرہ کئے جانے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ گورنر کو آئین کی پاسداری کرنی چاہیے۔آر امبیڈکر کی یوم پیدائش پر گورنر اور اسمبلی کے اسپیکر کے درمیان اس وقت اختلاف رونما ہوگئے جب گورنرجگدیپ دھنکھر نے اسپیکر کی موجوگی میں میڈیااہلکارں سے بات کرتے ہوئے ریاستی حکومت کی تنقید شروع کردی۔اس وقت اسپیکر بیمان بنرجی نے گورنر کو صحافیوں کے سوالوں کا جواب دینے سے منع کردیا۔ لیکن انہوں نے اسے نظر انداز کیا اور میڈیا میں ریاست کے خلاف بات کرتے رہے۔اسپیکر نے کہا تھا کہ یہ وقت سیاسی موضوعات پر بات کرنے کا نہیں ہے۔آج پیر کو سپیکر نے گورنر کے کردار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ گورنر کے آئین کی پاسداری کرنی چاہیے۔ گورنر اسمبلی کو سیاسی میدان کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ میں نے ان سے کہا کہ وہ اسمبلی احاطے میں کھڑے ہو کر پریس کانفرنس نہ کریں۔ اس کے باوجود انہوں نے کیا۔ گورنر وہی کرتے ہیں جو وہ سوچتے ہیں۔انہوں نے اسمبلی کی توہین کی ہے۔وہ راج بھون جاکر جو چاہے کریں مگراسمبلی کا استعمال نہ کریں۔ریاستی بی جے پی کے ترجمان شمک بھٹاچاریہ نے کہاکہ گورنر آئین کو نہیں سمجھتے، کیا ایسا ہو سکتا ہے؟ اگر بنگال کا پارلیمانی نظام آئین سے مطابقت نہیں رکھتا تو گورنر ضرور کہے۔ اسپیکر نے کئی بار گورنر پر حملہ کیا ہے۔ اسپیکر کی موجودگی میں گورنر کی توہین کی گئی ہے۔

Related Articles