بنگال کے موئنا میں بی جے پی کارکن کے قتل کے خلاف احتجاج میں 12 گھنٹے کا بند

موئنہ، مئی۔مغربی بنگال کے مشرقی مدنا پور ضلع کے موئنا میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پارٹی بوتھ کمیٹی کے صدر وجے کرشنا بھونیا کے اغوا اور قتل کے خلاف بدھ کو بی جے پی کی طرف سے 12 گھنٹے کے بند کی وجہ سے تناؤ برقراررہا۔اسمبلی میں حزب اختلاف شوبھندو ادھیکاری نے منگل کو کہا کہ پارٹی بدھ کو صبح سے شام تک موئنا بند منائے گی اور مسٹر بھوئیان کے مبینہ قتل کی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے تحقیقات کا مطالبہ کرے گی۔ ایمرجنسی خدمات کو بند کے دائرے سے باہر رکھا گیا ہے۔پولیس کوبند کی حمایت میں سڑکوں پر نکلنے والے مشتعل بی جے پی کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے کئی علاقوں میں لاٹھیوں کا استعمال کرنا پڑا۔ مقامی بی جے پی ایم ایل اے اور سابق کرکٹر اشوک ڈنڈا نے بند کی حمایت میں ایک بڑی بائیک ریلی نکالی اور بعد میں بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر سے ملاقات کی۔پولیس ابھی تک قتل کے ملزمان کا پتہ نہیں لگا سکی۔ بی جے پی نے مبینہ اغوا اور قتل کے لیے حکمراں ترنمول کانگریس پر انگلی اٹھائی ہیں۔وہیں، ترنمول کانگریس نے اس معاملے میں اپنے ملوث ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر بھوئیاں کی موت مبینہ خاندانی تنازعہ کی وجہ سے ہوئی ہے۔

Related Articles