بنگال کی حکمرانی میں اصلاح کی ضرورت : دھنکھڑ

کولکتہ، دسمبر۔مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھڑ نے بدھ کے روز وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی حکومت کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی حکمرانی میں اصلاح کی ضرورت ہے۔مسٹر دھنکھڑ نے ٹویٹر پر کہا کہ وہ گوا کے حالیہ دورے کے دوران محترمہ بنرجی کے موقف سے ’حیران‘ تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ گورنر کا موازنہ راج بھون میں بیٹھے راجہ سے کرنے پر’ حیران‘ تھے ۔گورنر نے اسے ’غیر منصفانہ سلوک کا غیر متوقع فعل ‘ قرار دیا۔ مسٹر دھنکھڑ نے کہا کہ 16 دسمبر کو انہوں نے وزیر اعلیٰ سے بات چیت کے لئے درخواست کی تھی کیونکہ ’‘آئینی عہدیداروں کو لوگوں کی خدمت کے لئے ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا چاہئے‘‘ ۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ’’ کوئی ردعمل ، کوئی بات چیت اور غور و فکر کیوں نہیں ‘‘۔

Related Articles