بھاگلپور میں دو ٹرکوں میں تصادم میں ایک ڈرائیور ہلاک، دو زخمی

بھاگلپور، فروری ۔ بہار میں بھاگلپور ضلع کے بھوانی پور سب اسٹیشن علاقے میں دو ٹرکوں کے درمیان تصادم میں ایک ڈرائیور کی موت اور دو شدید طورپر زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع نے اتوار کو یہاں بتایا کہ نارائن پور گاؤں کے نزدیک نیشنل ہائی وے-31 پر دو ٹرک آپس میں ٹکرا گئے۔ اس حادثے میں ایک ٹرک ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دو دیگر شدید طورپر زخمی ہو گئے۔ مرنے والے ڈرائیور کی شناخت محمد منور کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ مغربی بنگال کے بردمان ضلع کا رہنے والا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ شدید طورپر زخمی ڈرائیور اور ساتھی ڈرائیور کو بھاگلپور کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے نواگاچھیا سب ڈویژنل اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

Related Articles