بنکروں کو بجلی بل میں ملے رعایت:یوگی

لکھنؤ:جنوری۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ پاورلوم سے وابستہ بنکروں کی حوصلہ افزائی کے لئے پاور کارپوریشن کو بجلی کے بل میں ضروری رعایت دی جانی چاہئے۔ایم ایس ایم ای بنکر اسکیم متعلق ایک پیشکش کے دوران یوگی نے بدھ کو کہا کہ ریاست میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ کی تعداد میں بن کر پاور لوم سے جڑے ہوئے ہیں۔ یہی ان کی روزی۔روٹی کا ذریعہ ہے۔ ہمیں اس سسٹم کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کو روکتے ہوئے ریاست کے بنکروں کو بجلی کےبل میں مناسب سبسڈی دی جائے۔ پاور کارپوریشن اس حوالے سے سسٹم بنائیں۔وزیر اعلی نے اس دوران بجلی کی کھپت اور اس پر دی جانے والی سبسڈی کے حوالے سے افسران سے تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ بن کر کاروبار سے جڑے ریاست کے بڑے مرکز جیسے امبیڈکر نگر، وارانسی، مئو، گورکھپور، میرٹھ وغیرہ اضلاع کے بن کر کاروباریوں سے بجلی افسران بات کریں اور ان کی رائے لیں۔انہوں نے کہا کہ بنکروں کے لئے بجلی کھپت کی اسکیم کو نیٹ بلنگ کے ساتھ جوڑتے ہوئے سولر پاور کی سمت میں آگے بڑھاجائے۔ ہم ابھی سولر پینل کے انسٹال کے لئے 30ہزار روپئے تک سبسڈی دے رہے ہیں۔ اس کے لئے بنکروں کی حوصلہ افزائی کریں۔ مشن موڈ پر اس پر کام کریں۔ پاور کنژمشن کی قیمت ہر حال میں پاور کارپوریششن کو ملے یہ بھی یقینی بنائیں۔یوگی نے کہا کہ ہمارے بن کر آج بھی پرانی تکنیک پر کام کررہے ہیں۔ مارکیٹ میں آج نئی تکنیک اور ڈیزائن آئی ہے۔ بنکروں کو جلد سے جلد اپگریڈ کرتے ہوئے ان کے پروڈکٹ کو حالات کے مطابق بنائیں۔ان کی ڈیزائن پر خصوصی دھیان دینے کی ضرورت ہے۔

 

Related Articles