بل گیٹس 60 سالہ خاتون کی محبت میں گرفتار

واشنگٹن،فروری۔67سالہ بل گیٹس ٹیکنالوجی کمپنی اوریکل کے آنجہانی سی ای او کی 60 سالہ بیوہ پاؤلا ہرڈ کی محبت میں گرفتار ہوگئے ہیں۔ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ بات اب بیشتر افراد کو معلوم ہے کہ بل گیٹس اور پاؤلا ہرڈ ایک دوسرے کے قریب آرہے ہیں، مگر پاؤلا نے ابھی تک بل گیٹس کے بچوں سے ملاقات نہیں کی۔دونوں کے اس نئے تعلق کی رپورٹس اس وقت سامنے آئی ہیں جب بل گیٹس اور ان کی سابقہ اہلیہ ملینڈا فرنچ گیٹس کی جانب سے علیحدگی کو 2 سال ہونے والے ہیں۔دونوں نے مئی 2021 میں شادی کے 27 سال بعد ایک دوسرے سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا اور اس حوالے سے قانونی کارروائی اگست 2021 میں مکمل ہوگئی تھی۔بل گیٹس اور ملینڈا فرنچ گیٹس کے 3 بچے ہیں، جبکہ پاؤلا ہرڈ کے شوہر اکتوبر 2019 میں انتقال کرگئے تھے اور ان کے 2 بچے ہیں۔بل گیٹس کی جانب سے پاؤلا ہرڈ سے تعلق کے بارے میں ابھی تک کوئی تردید یا تصدیق جاری نہیں کی گئی ہے۔بل گیٹس سے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں پوچھا گیا تھا کہ کیا وہ زندگی میں دوبارہ محبت تلاش کرنے کی امید رکھتے ہیں؟،جس پر بل گیٹس نے کہا کہ ہاں یقیناً، میں کوئی روبوٹ نہیں۔واضح رہے کہ طلاق کے بعد سے بل گیٹس اور ان کی سابقہ اہلیہ گیٹس فاؤنڈیشن میں اکٹھے کام کر رہے ہیں۔

Related Articles