بلیا:دلت طالب علم کو پیٹنے والا ٹیچر معطل
بلیا:ستمبراترپردیش کے ضلع بلیا کے ناگر علاقے میں بائیک پر ہاتھ رکھنے پر ایک دلت طالبہ کی لاٹھی ڈنڈے سے پٹائی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد بیسیک ایجوکیشن افسر(بی ایس اے) نے ملزم ٹیچر کو معطل کردیا ہے وہیں پولیس نے ٹیچر پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس نے ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ علاقے کے کواپار باشندہ جماعت چھ کے طالب علم نے الزام لگایا کہ وہ سینئر سیکنڈری اسکول رنئو پور میں جماعت چھ میں پڑھتا ہے جہاں ٹیچر کرشن موہن شرما نے جمعہ کو کالج میں انٹرول کے دوران اپنی بائیک پر ہاتھ رکھنے پر کمرے میں بند کر ڈنڈے اور لوہے کی راڈ سے پٹائی کی جس میں وہ شدید طور سے زخمی ہوگیا۔اس ضمن میں بی ایس اے منی رام سنگھ نے بتایا کہ ہفتہ کو ملزم ٹیچر کرشن موہن شرما کو معطل کردیا گیا ہے۔ تھانہ انچارج شہر دیویندر دوبے نے بتایا کہ ہفتہ کو ملزم کرشن موہن شرما کے خلاف تعزیرات ہند و ایس سی/ایس ٹی ایکٹ کی متعلقہ دفعات میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔