برلا نے بھگونت مان کا استعفیٰ قبول کر لیا

نئی دہلی ، مارچ ۔لوک سبھا اسپیکراوم برلا نے کہا کہ انہوں نے عام آدمی پارٹی کے رہنما بھگونت مان کی ایوان کی رکنیت سے استعفیٰ قبول کر لیا ہے ۔مسٹر برلا نے منگل کے روز ایوان کو بھگونت مان کے استعفیٰ کے تعلق سے مطلع کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سنگرور سے لوک سبھا رکن بھگونت مان نے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ انہوں نے 14 مارچ سے ان کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے ۔مسٹر مان نے پیرکے روز مسٹر برلا سے ملاقات کر کے لوک سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ سونپا تھا ۔ واضح رہے کہ پنجاب میں حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے جیت درج کی ہے ۔ اے اے پی نے 117 رکنی اسمبلی کے انتخابات میں 92 سیٹیں حاصل کیں ۔ پارٹی نے مسٹر مان کو اپنا وزیر اعلیٰ امیدوار نامزد کیا تھا۔ انہیں قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کرلیا گیا ہے ۔ وہ بدھ کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔

 

Related Articles