برطانوی پینی گنتے ہیں، ہم ہلاکتیں گنتے ہیں، یوکرینی خاتون اول

لندن، لوٹن ،ستمبر۔ یوکرین کی خاتون اول اولینا زیلنسکا نے کہا ہے کہ یوکرین میں جنگ کے معاشی اثرات ہمارے اتحادیوں کے لیے کافی مشکل ہیں ، برطانوی پینی گنتے ہیں، ہم ہلاکتیں گنتے ہیں،وہ بی بی سی سے گفتگو کررہی تھیں۔انھوں نے مزید کہا کہ اگر یوکرین کی حمایت مضبوط ہوتی تو بحران مختصر ہو جاتا۔ جنگ کے انسانی نقصان کو اجاگر کرتے رہنا ضروری ہے۔ انٹرویو میں مسز زیلنسکا سے پوچھا گیا کہ ان کے پاس برطانوی لوگوں کے لیے کیا پیغام ہے جنہیں روس کے یوکرین پر حملے اور عالمی گیس اور تیل پر پڑنے والے اثرات کی وجہ سے توانائی کے بڑھتے ہوئے بلوں کا سامنا ہے۔ توانھوں نے جواب دیاکہ میں سمجھتی ہوں کہ صورتحال بہت سخت ہے۔ قیمتوں میں اضافے سے یوکرین بھی متاثر ہوا۔ یوکرین میں بھی قیمتیں بڑھ رہی ہیں لیکن اس کے علاوہ ہمارے لوگ مارے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب آپ اپنے بنک اکاؤنٹ یا اپنی جیب میں پیسے گننا شروع کر دیتے ہیں، تو ہم بھی ایسا ہی کرتے ہیں اور اپنی ہلاکتیں گنتے ہیں۔

Related Articles