بدھوشیخ قتل کی جانچ سی بی آئی کے سپرد

کلکتہ، اپریل ۔کلکتہ ہائی کورٹ نے جمعہ کو رام پورہاٹ پنچایت کے نائب سربراہ اور ترنمول کانگریس لیڈر بدھو شیخ کے قتل کی جانچ بھی سی بی آئی کے حوالہ کردیا ہے۔اس سے قبل کل عدالت میں بحث کے دوران وکلا نے کہا تھا کہ رام پور ہاٹ قتل عام معاملہ اور بدھوشیخ قتل کا تعلق آپس میں ہے۔کیوں کہ بدھوشیخ کے قتل کے بعد ہی گھروں میں آگ لگائی گئی اوراس کے بعد قتل عام کی واردات ہوئی۔دوسری جانب قتل عام کے کلید ملزم انار الحسین کو جمعہ کو رام پورہاٹ عدالت میں لایا گیا۔ سی بی آئی کی ٹیم انارول کو لے آئی ہے۔ جب انارالحسین عدالت میں داخل ہوا تو اس نے ایک بار پھر اپنی بے گناہی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے عدلیہ پر بھروسہ ہے۔ میں بے قصور ہوں۔ مجھے فریم کیا گیا ہے۔ پولی گراف ٹیسٹ کے بعد انار الحسین کو رام پورہاٹ سب ڈویژنل عدالت میں لایا گیاتھا۔ سی بی آئی نے رام پورہاٹ کورٹ میں پولی گراف ٹیسٹ کی درخواست دی تھی۔تاہم انہوں نے یہ نہیں کہا کہ اسے کس نے پھنسیا یاہے۔بس اس نے یہ کہا کہ مجھے ٹی وی پر مجرم قرار دیا گیا اور اب سزا دی جارہی ہے۔خیال رہے کہ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت کے بعد انارالحسین کو گرفتار کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ رام پور ہاٹ قتل عام معاملے میں متوفی کے شوہر شیخ لال شیخ نے الزام لگایا ہے کہ گرفتار ترنمول کانگریس لیڈر انارول ہی تھا جس نے آگ لگنے کے دوران پولیس کو گاؤں میں داخل ہونے سے روکا تھا۔ بیر بھوم ترنمول کانگریس کے ضلع صدر انوبرت منڈل کے وکیل انیربن گوہاٹھاکرتا عدالت میں انارالحسین کے ضمانت کی درخواست کی۔

 

Related Articles