بدعنوانی،جرائم اور دہشت میں ڈوبی تھی ایس پی حکومت:برجیش پاٹھک

دیوریا:ستمبر۔اترپردیش کے ضلع دیوریا میں جمعرات کو اترپردیش کے نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک نے سماج وادی پارٹی(ایس پی) پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایس پی حکومت بدعنوانی،جرائم اور دہشت میں ڈوبی ہوئی تھی۔پاٹھک نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ ایس پی حکومت میں ہوئی بدعنوانیوں کو شمار کیا جائے تو کم پڑجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریورفرنٹ سے لے کر کانکنی گھپلہ سمیت متعدد گھپلے ایس پی حکومت میں ہوئے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ ایس پی کا مجرمین اور بدعنوان افراد سے پرانا ناطہ رہاہے۔پاٹھک نے کہا کہ ابھی حال ہی میں اعظم گڑھ جیل میں بند شاطر شراب مافیا سے ملنے ایس پی سربراہ گئے تھے۔ اس سے صاف ہوتا ہے کہ ایس پی کی نیت مجرمین کو ہر طرح سے فائدہ پہنچانے اورانہیں پناہ دینے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی اپنا قومی و ریاستی کنونشن کرنے کا ناٹک کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی کا عوام الناس سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔یہ ایک کنبے کی پارٹی بن کر رہ گئی ہے۔ ایس پی کو آنے والے الیکشن میں 20فیصدی سے بھی ووٹ ملیں گے۔

Related Articles