ممتا نے میہولی گھوش کو دی مبارکباد

کولکتہ، جولائی۔مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعرات کو نوجوان شوٹر میہولی گھوش کو شوٹنگ ورلڈ کپ میں سنہری کارکردگی کے لیے مبارکباد دی۔ٹویٹر پر، محترمہ بنرجی نے کہا ’’نوجوان کھلاڑی میہولی گھوش کو ان کی بین الاقوامی شوٹنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کے لیے دلی مبارکباد۔ آپ کی کارکردگی نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا اور ایک بار پھر دنیا کو دکھایا کہ بنگال کی بیٹیاں آسمان چھونے کی صلاحیت رکھتی ہیں‘‘۔واضح ر ہے کہ میہولی گھوش اور تشار مانے کی جوڑی نے آئی ایس ایس ایف شوٹنگ ورلڈ کپ کے رائفل/پستول/ شاٹگل مرحلے میں 10 میٹر ایئر رائفل مکسڈ ڈبلز فائنل میں ہندوستان کا دوسرا طلائی تمغہ جیتاہندوستانی جوڑی نے ایٹور میسزاروس اور استوان پینی کی ہنگری کی ٹیم پر 17-13 سے جیت درج کرنے کے بعد طلائی تمغہ جیتا۔میہولی اور تشار نے 10 میٹر ایئر رائفل مکسڈ ڈبلز کوالیفائر میں 60 شاٹس کے بعد 634.3 کے ٹاپ اسکور کے ساتھ ہندوستان کا دوسرا ایونٹ میڈل یقینی بنایا۔

Related Articles