بجٹ میں متوسط طبقہ کو راحت ملک کی جی ڈی پی میں ان کے تعاون کا احترام:شیوراج

بھوپال،یکم فروری۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے مرکزی بجٹ میں آج متوسط طبقہ کو راحت کے سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزرات خارجہ نرملا سیتارمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ راحت ملک کے پورے گھریلو پیداوار(جی ڈی پی) میں اس طبقے کے پر خلوص تعاون کا اعزاز ہے ۔مسٹر چوہان نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ امرت کال کے اس بجٹ میں وزیر خارجہ نے متوسط طبقہ کو بڑی راحت دی ہے ۔ چھوٹ کی شرح میں اضافہ اور نئے ٹیکس التزام میں تبدیلی سے لوگوں کے پاس زیادہ پیسہ بچے گا، کھپت بڑھے گی اور ترقی کو تیزی ہوگی ۔ یہ ملک کی جی ڈی پی میں ان کے پرخلوص تعاون کا احترام ہے ۔بجٹ کے ایک دیگر تناظر میں مسٹر چوہان نے کہا کہ وزیر اعظم مسٹر مودی کی حکومت کے ذریعے رہائشی اکلویہ ماڈل اسکول کے لئے 38ہزار تعلیمی اور معاون اسٹاف کی بھرتی کا اعلان قابل تعریف ہے ۔ قبائلی سماج کی حلاحیت کو نکھارنے میں یہ قدم انقلابی ثابت ہوگا ۔ قبائلی طلبا کی زندگی میں اس فیصلہ سے ناقابل یقین تبدیلی آئے گی ۔ اس سے ملک کے ساتھ ساتھ مدھیہ پردیش کے قبائلی طلبا کی زندگی کو ایک نئی سمت ملے گی ۔

Related Articles