بجلی(ترمیمی)بل کے خلاف بجلی ملازمین سڑکوں پر

لکھنؤ:اگست۔بجلی(ترمیمی)بل کو پارلیمنٹ میں پیش جانے کی مخالفت میں بجلی ملازمین اور انجینئروں نے پیر کو کام کا بائیکاٹ کر سڑکوں پر اتر کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔آل انڈیا پاور انجینئرس فیڈریشن کے چئیر مین شیلیندر دوبے نے کہا کہ بجلی ملازمین کا مطالبہ ہے کہ بجلی(ترمیمی)بل2022موجودہ جس شکل میں ہے اسے واپس لیا جائے اور اگر حکومت اسے لانا چاہتی ہے تو اسے بجلی معاملوں کی پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیتی کو بھیجا جائے جس سے سبھی اسٹیک ہولڈروں خاص کر عام صارفین اور بجلی ملازمین کو اپنا موقف رکھنے کا پورا موقع مل سکے۔انہوں نے بتایا کہ آج پورے ملک میں بجلی پروڈکشن گھروں میں میں صبح آٹھ بجے سے ہی بجلی ملازمین نے کام چھوڑ کر احتجاج کا آغاز کیا۔ دفاتر پر اور دیگر اضلاع میں 10بجے کے بعد بجلی ملازمین کام چھوڑ کر بڑی تعدادمیں جمع ہوئے۔ بجلی ملازمین نے ملک کے سبھی اضلاع اور پروجکٹ دفاتر پر احتجاج کر کے بجلی ترمیمی بل واپس لینے کا مطالبہ کیا۔دوبے نے بتایا کہ حیدرآباد چنئی، تروندرم، بنگلورو،وجئے واڑا، لکھنؤ، پٹیالہ، دہرادون، شملہ، جموں، شری نگر، چنڈی گڑھ، ممبئی، کولکاتہ، پنے، وڑودرہ، رائے پور، جبل پور، بھوپال، رانچی، گوہاٹی، شلانگ،پٹنہ، بھونیشور، جئے پور میں بڑی تعداد میں بجلی ملازمین نے کام بند کر کے سڑکوں پر نکل کر اپنا احتجاج درج کرایا اور نعرے بازی کی۔

Related Articles