باڑمیر آئل فیلڈ کے معاہدے میں دس سال کی توسیع
باڑمیر، اکتوبر ۔ حکومت ہند نے ملک کی گھریلو خام تیل کی پیداوار میں 20 فیصد سے زیادہ کا حصہ ڈالنے والے باڑمیر آئل بلاک کے پیداواری اشتراک کے معاہدے کو دس سال کی مدت کے لیے بڑھا دیا ہے۔ پچھلے کئی برسوں سے اس توسیع کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔ اب اس توسیع کے ساتھ ہی راجستھان میں تیل کی پیداوار بڑھانے، نئے پروجیکٹوں اور سرمایہ کاری پر آگے بڑھنے کا راستہ کھل گیا ہے۔ ویدانتا لمیٹڈ کی اکائی اور ہندوستان میں تیل اور گیس کی تلاش اور پیداوار کی سب سے بڑی کمپنی کیرن آئل اینڈ گیس کو اگلے دس برسوں یعنی مئی 2030 تک کے لیے پٹرولیم اور قدرتی گیس (ایم پی او این جی) کی وزارت سے اپنے راجستھان بلاک کے لیے پروڈکشن شیئرنگ کنٹریکٹ (پی ایس سی) کو بڑھانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ توسیع پر تبصرہ کرتے ہوئے کیرن آئل اینڈ گیس کے ڈپٹی سی ای او پرچور ساہ نے کہا، "یہ معاہدہ کی توسیع پیداواری صلاحیتوں کو دوگنا کرنے اور ہندوستان کو توانائی کی خود انحصاری حاصل کرنے میں مدد کرنے کے ہمارے ہدف کا ایک اہم تعین کرے گی۔ راجستھان بلاک میں وسیع فیلڈس ہیں، جہاں ریکوری کو بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجیز میں بھاری سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ اس فیلڈ میں نئی کھدائی کا بھی امکان ہے۔ خاص طور پر ایسے مواقع کے لیے اس معاہدے میں توسیع بہت اہم ہو گی۔