باغی ایم ایل اے کو لالچ سے توڑا گیا: شیوسینا

ممبئی، جون۔وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے جمعہ کو شیوسینا بھون میں شیوسینا کے ضلعی سربراہوں کی میٹنگ میں کہا کہ پارٹی کے ایم ایل اے کو لالچ دے کر ان کی توڑا گیا ہے۔مسٹر ٹھاکرے نے کہا، "میں نےوزیر اعلی کی رہائش گاہ ورشا کو چھوڑا ہے، وزیر اعلی کا عہدہ نہیں۔ مجھے اقتدار کا کوئی لالچ نہیں لیکن میں ہار نہیں مانوں گا اور آخری دم تک لڑوں گا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ قسم کھاتے تھے کہ وہ مر جائیں گے لیکن شیوسینا نہیں چھوڑیں گے۔ وفاداری کی بات کرنےاوالے بھاگ گئے۔مسٹر ٹھاکرے نے کہا کہ اگر باغی ایم ایل اے کو لگتا ہے کہ وہ (ادھو ٹھاکرے) وزیر اعلیٰ کے لائق نہیں ہیں، تو وہ وزیر اعلیٰ کا عہدہ چھوڑنے کے لیے تیار ہیں اور صدرکا عہدہ بھی چھوڑ دیں گے، لیکن اس کے بعد پارٹی کو ٹھاکرے کا نام استعمال کیے بغیر چلاکر دکھاو۔

 

Related Articles