بائیڈن نے لوگوں سے پرامن مظاہرہ کرنے کی اپیل کی

واشنگٹن، جنوری ۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے لوگوں سے پرامن احتجاج کرنے کی اپیل کی اور تشدد کی کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔مسٹر بائیڈن کا یہ بیان 29 سالہ سیاہ فام شخص ٹائر نکولس کی موت میں پانچ افسران کے شامل ہونے کی بات سامنے آںے کے بعد آیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو ایک گرینڈ جیوری نے میمفس کے پانچ افسران (تمام سیاہ فام مرد ہیں) کو دوسری ڈگری کے قتل سے لے کر اغواکے لئے اکسانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔جمعرات کو ایک بیان میں مسٹر بائیڈن نے کہا، امریکی سوگ مناتے ہیں، محکمہ انصاف اپنی تحقیقات کرتا ہے اور ریاستی اہلکار اپنا کام جاری رکھتے ہیں۔ میں ٹائر کے اہل خانہ سے پرامن احتجاج کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔ غم و غصہ سمجھ میں آتا ہے، لیکن تشدد کبھی قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور متعلقہ کمیونٹیز کے درمیان اعتماد پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اس کے لیے دفاع اور خدمات سے تعلق رکھنے والے افسران سے حلف لیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی ضرورت اس وقت بڑھ جاتی ہے جب افسران حلف کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا، ہم اس حقیقت کو بھی نظر انداز نہیں کر سکتے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مہلک مقابلے سیاہ فام اور سفید فام لوگوں کو مختلف طریقے سے متاثر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کانگریس کے ذریعہ جارج فلائیڈ جسٹس ان پولیسنگ ایکٹ پاس کرنے میں ناکام رہنے کے بعد جوابدہی یقینی بنانے کے لئے ایک آرڈر پر دستخط کئے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ میفمس، ٹینیسی میں ٹریفک اسٹاپ کے دوران پانچ افسران کے ذرریعے زدوکوب کے تین روزبعد 10 جنوری کو نکولس کی موت ہوگئی تھی۔

Related Articles