اے ڈی بی کے وفد کی بپلب دیو سے ملاقات

اگرتلہ، ​​فروری ۔تریپورہ کے وزیر اعلیٰ بپلب کمار دیب کے ساتھ ایشین ڈیویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے منگل کو ریاست میں جاری پروجیکٹس کا جائزہ لیا اور ریاست میں مزید ترقیاتی پروجیکٹس کو فنڈ دینے کا یقین دلایا۔سرکاری ذرائع کے مطابق، اے ڈی بی نے پیر کو تریپورہ کے چیف سکریٹری کمار آلوک اور اے ڈی بی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیر کھرے کے ساتھ ایک میٹنگ میں ریاست کو اقتصادی ترقی اور علاقائی تعاون کے لیے مزید فنڈ کی نشاندہی کی۔ مسٹر دیب نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، دیہی ترقی اور بجلی سمیت مختلف شعبوں میں اے ڈی بی اِسپونسرڈ پروجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے مخصوص منصوبوں میں اے ڈی بی سے تعاون کی درخواست کی۔انہوں نے کہا کہ اےڈی بی نے اگرتلہ کی ترقی کے لیے 61 ارب امریکی ڈالر کے قرض اور 10 لاکھ امریکی ڈالر کی ٹیکنیکل امداد کی گرانٹ کی منظوری دی ہے۔ اے ڈی بی تریپورہ کی شہری ترقی، بجلی، سیاحت اور صنعت کے شعبوں میں کام کر رہا ہے۔ اگرتلہ اسمارٹ سٹی، بجلی کی پیداوار اور تقسیم کی سرگرمیوں اور سات ضلعی ہیڈکوارٹر کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں مالی مدد فراہم کی گئی ہے۔

Related Articles