ایڈوکیٹ مجید میمن این سی پی سے مستعفی ؛ سیاست سے کنارہ کشی نہیں

ممبئی  نومبر۔ نامور قانون داں اور سابق رکن پارلیمنٹ ایڈوکیٹ مجید میمن نے آج یہاں نشنلیسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی ) کی ابتدائی رکنیت سے ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفی دے دیا لیکن سیاست سے کنارہ کشی کا یا کسی دوسری پارٹی میں شامل ہونے کا کوئی اشارہ نہیں دیا-اطلاعات کے مطابق کل شام مجید میمن نے این سی پی کے سربراہ شردپوار سے ملاقات کی تھی اور اس کے بعد انہوں نے استعفی دیا.انہوں نے اپنے ٹویٹر پر اس کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ وہ شردپوار کے ممنون ومشکور ہے کہ انہوں نے پارٹی میں 16 برسوں تک عزت بخشی نیز وہ شردپوار کا تہہ دل سے احترام کرتے ہے- مجید میمن نے ان باتوں کی بھی وضاحت کی کہ وہ بی جے پی یا عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے والے ہے- انہوں نے کہا کہ فی الوقت انہوں نے این سی پی سے استعفی دیا ہے نیز مستقبل کے لایحہ عمل کے بارے میں بعد میں اعلان کیا جائیگا۔

Related Articles