ایڈنبرا میں ٹیک اوے مالک کی ہر ایک کو فری پیزا کی آفر
لندن ،جنوری۔ ایڈنبرا میں ایک ٹیک اوے مالک نے اگلے ماہ سے ایک پیزا فری دینے کی آفر کی ہے۔ انہوں نے یہ آفر مخیرانہ جذبے کے طور پر کی ہے۔ 55سالہ اونر مارک ولکنسن نے کہا کہ بڑھتے مصارف زندگی کی وجہ سے مشکلات سے دوچارافراد کی مدد کرنے کیلئے وہ ایک بڑا مخیرانہ اقدام کرنے کی پلاننگ کر رہے ہیں۔ مارننگ سائیڈ میں پیور پیزا کے مالک نے کہا کہ اس سے اس کے پارٹ ٹائم اسٹاف کو زیادہ کام کرنا پڑے گا، میں اپنے اس پلان پر انتہائی مسرور ہوں کیونکہ یہ ہر ایک کیلئے کامیابی اور جیت ہے ،اس سیگاہکوں کو فائدہ ہوگا، سپلائرز کو فائدہ پہنچے گا اور کام کیلئے زیادہ گھنٹے ملنے کے نتیجے میں میرے شیفس کو بھی زیادہ اجرت ملے گی، انہوں نے کہا کہ میں یہ باتیں سن رہا ہوں کہ کس طرح بڑھتے ہوئے مصارف زندگی لوگوں کی زندگیوں کو مشکل تر بنا رہے ہیں، میں نے یہ سوچا کہ میرے اوونز سارا دن چل رہے ہیں اور اگر میں ان کے ذریعے مشکلات سے دوچار افراد کی مدد کروں تو میرے یہ اوونز سارا دن پوری استعداد کے ساتھ چلیں گے، انہوں نے کہا کہ مخیرانہ جذبہ ایک ایسی چیز ہے جس میں، میں زیادہ دلچسپی رکھتا ہوں، میں اسی جذبے کے تحت یہ پلان شروع کر رہا ہوں، اس کا اندازہ ہے کہ اس پلان پر اس کے اخراجات تقریباً 12000پونڈ ہوں گے مارک ولکنسن نے کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران مارچ 2020میں اپنے اس کاروبار کا آغاز کیا تھا، اس کا کہنا ہے کہ اس کے اوونز کی ہر چھ منٹ میں 18پیزا تیار کرنے کی استعداد ہے۔ جنوری کے دوران مارننگ سائیڈ ڈرائیو پر آنے والے افراد کو ایک فری پیزا دیا جائے گا تاہم یہ 17.30سے 20.30کے درمیان دستیاب نہیں ہو گا انہوں نے کہا کہ میری اس آفر سے فائدہ اٹھانے والا ہر شخص اپنے طور پر بھی کوئی مخیرانہ کام کرے گا، انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اس کیلئے صرف اپنا موبائل نمبر فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی، انہوں نے امید ظاہر کی کہ میرا یہ آئیڈیا ہاتھوں سے باہر نہیں نکلے گا، میں لوگوں سے ان کے ایڈریس کا ثبوت نہیں مانگ رہا ہوں ،ان کو اپنے ایڈریس کے ساتھ کونسل ٹیکس بل ساتھ نہیں لانا پڑے گا۔