ایوان کو چلانا حکومت کی ذمہ داری: کانگریس

نئی دہلی، مارچ ۔کانگریس نے کہا ہے کہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ اس میں پارلیمنٹ کے کاموں اور عوامی مسائل پر بات کی جائے، لیکن مودی حکومت اڈانی کو بچانے کے لیے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے منگل کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے وزراء، ترجمان صبح سویرے پریس کانفرنس کرنے پہنچ جاتے ہیں کیونکہ انہیں صاحب کے دوست کو بچانا ہوتا ہے اور یہ اڈانی ہی ہیں جنہیں بچانے کا حکم دیا گیا ہوتا۔ اڈانی کو بچانے کے لیے پارلیمنٹ بند، کام رکا، سب کا مقصد اڈانی ایشو سے توجہ ہٹانا ہے۔انہوں نے کہا، آپ کو عوم نے بنایا ہے۔ آپ شاہ یا شہنشاہ ہو سکتے ہیں لیکن آپ صرف جمہوریت کے کرائے دار ہیں۔ زمیندار نہ بنو، صرف کرایہ دا بن کر رہو۔ آپ سے پہلے بھی کئی بڑے لوگوں کو اس عہدے پر بٹھایا گیا اور ہٹا بھی دیا گیا۔ اگر آپ کرایہ دار ہیں تو کرایہ دار رہیں۔ اگر راہل گاندھی جمہوریت کو درپیش چیلنجوں پر بات کرتے ہیں تو اس سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے۔ بحث بند کرنے سے جمہوریت مضبوط نہیں ہوتی، کرایہ داروں کو یہ بات سمجھ لینی چاہیےدریں اثنا، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے ٹویٹ کیا، حکومت پارلیمنٹ میں بحث کی اجازت کیوں نہیں دے رہی ہے۔ کیا ایوان کو چلانا اور قومی مفاد کے مسائل حل کرنا حکومت کی ذمہ داری نہیں؟ اگر نیت صاف ہے، درست ترقی ہے تو وزیر اعظم بحث سے کیوں بھاگ رہے ہیں۔

 

Related Articles