ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ، برطانوی چھٹیاں ترک کرتے دکھائی نہیں دیتے
لندن ،جولائی۔ برطانیہ میں ’’ایندھن کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باوجود، مسافر اپنے روڈ ٹرپ اور چھٹیاں ترک کرتے دکھائی نہیں دیتے‘‘، نیشنل ہائی ویز کے روڈ سیفٹی کے سربراہ جیرمی فلپس نے کہا ہے کہ موسم گرما کے لیے اسکول بند ہونے کے بعد سڑکوں پر زیادہ لوگ ہوں گے اور طویل سفر کرنا پڑے گا اور یہ ویک اینڈ مصروف ترین ہو گا، RAC کے مطابق ملک بھر میں اندازاً 19ملین ڈرائیور سڑکوں پر ہوں گے، انہوں نے کہا ہم جانتے ہیں کہ یہ ایک بہت پریشان کن تجربہ ہوسکتا ہے، کوئی بھی سست ٹریفک میں سڑک کے کنارے پھنسے ہوئے اپنی چھٹیاں شروع نہیں کرنا چاہتا، لہٰذا ہم ڈرائیورز کو یاد دہانی کروانا چاہتے ہیں کہ گزشتہ 8سال کی نسبت حالیہ گرمیوں کا موسم مصروف ترین ہو گا۔ایندھن کی اونچی قیمتوں کے باوجود، مسافر اپنے روڈ ٹرپ اور چھٹیاں ترک کرتے دکھائی نہیں دیتے لیکن ہمیں پتا ہے کہ لندن کے گرد مصروف ترین M25 موٹر وے جام ہو سکتی ہے، اسی طرح M23 M3اور M40پر بھی بڑے ٹریفک جام کا امکان ہے لہٰذا ہم ڈرائیورز کو یاد دہانی کر ا رہے ہیں کہ وہ روانہ ہونے سے پہلے اپنی گاڑیوں، خاص طور پر ٹائروں کو چیک کریں، برسٹل کے جنوب میں M5میں بھی اس ہفتے کے آخر میں مختلف مقامات پر ٹریفک کی قطاریں دیکھنے کا امکان ہے، RAC کے ترجمان روڈ ڈینس نے کہا ہے کہ گزشتہ چند دن میں برطانیہ کے بیشتر حصوں کو متاثر کرنے والی شدید گرمی اگلے چند دنوں میں ختم ہو سکتی ہے لیکن ہم اب بھی توقع کرتے ہیں کہ گرمیوں کی چھٹی کا آغاز ایک دھماکے کے ساتھ ہو گا کیونکہ ڈرائیورز کی ممکنہ طور پر ریکارڈ توڑنے والی تعداد متوقع ہے جو اس آنے والے ہفتے کے آخر میں سڑکوں پر ہوں گے اور یہ ایندھن کی ناقابل یقین حد تک زیادہ قیمت کے باوجود ہو گا،انگلینڈ اور ویلز میں اسکول اس ہفتے ختم ہونے کے ساتھ اور لاکھوں لوگ چھٹیاں منانے نکلیں گے، ملک بھر کی بڑی سڑکوں پر ایک افسوسناک رش ہوگاجس میں ٹریفک اور بھیڑ ہفتے کے روز عروج پر ہوگی، اس لیے گاڑی سے چھٹی پر جانے والے ڈرائیورز کے لیے مشورہ واضح کہ جس قدر ہو سکے صبح نکلیں ورنہ لمبی قطاروں میں بیٹھنے کے لئے تیار رہیں۔