ایم ای ایس، این سی پی کا مہاراشٹر-کرناٹک سرحدی مسئلہ پر احتجاج، دفعہ 144 نافذ

بیلگاوی، دسمبر۔ مہاراشٹر ایکیکرن سمیتی (ایم ای ایس) اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے کارکنوں نے پیر کو بین ریاستی سرحدی مسئلہ پر کرناٹک-مہاراشٹر سرحد کے قریب کوگنولی ٹول پلازہ کے قریب احتجاج کیا۔مظاہرین کرناٹک کے بیلگاوی جانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اس کے پیش نظر پولیس نے دفعہ 144 کے تحت حکم امتناعی نافذ کر دیاہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مہاراشٹرا کرناٹک سرحدی معاملے کے حوالے سے اہلکارالرٹ پرہیں۔بیلگاوی پولیس نے ایم ای ایس کو تلک واڑی میں ویکسین ڈپو گراؤنڈ میں اپنا ‘مہا میلہ’ منعقد کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے اور تلکواڑی پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں امتناعی احکامات نافذ کر دیے ہیں۔ ایم ای ایس اور این سی پی کے ارکان اور کارکنوں نے کوگنولی ٹول پلازہ پر احتجاج کیا۔پولیس نے بتایا کہ انہوں نے ویکسین ڈپو کے علاقے میں احتجاج کے لیے بنائے گئے پویلین کو ہٹا دیا ہے۔ علاقے میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اور ایم ای ایس کانفرنس کے مقام پر بھاری سکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے، جو آج کرناٹک قانون ساز اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن ہونے والی تھی۔

Related Articles