ایم ایل سی انتخاب میںتمام سیٹوں پر این ڈی اے امیدوار ہوںگے کامیاب : جیسوال

سمستی پور ،مارچ ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے بہار ریاستی صدر اور رکن پارلیمنٹ سنجے جیسوال نے آج دعویٰ کیاکہ کونسل انتخاب میں قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) کی تمام چوبیس سیٹوں پر جیت ہوگی ۔ڈاکٹرجیسوال نے سموار کو سمستی پور کونسل انتخاب میں این ڈی اے امیدوار ترون کمار کے حق میں منعقدہ پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی ،جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) اور لوک جن شکتی پارٹی ( ایل جے پی ) بڑی مضبوطی کے ساتھ انتخاب لڑ رہی ہے ۔ تمام سیٹوں پر این ڈی اے عظیم اکثریت سے کامیاب ہوگی ۔بہار اسمبلی میں آج وزیراعلیٰ کے ذریعہ اسپیکر پر کئے گئے تبصرے پر بی جے پی صدر سنجے جیسوال نے تبصرہ کرنے سے انکار کیا۔

Related Articles