ایم ایل اے کمارسوامی ٹکٹ نہ ملنے پر بی جے پی سے الگ ہوئے

چکمگلورو، اپریل۔کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے ایم پی کمارا سوامی نے 10 مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے ٹکٹ نہ ملنے کے بعد پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔مسٹر کمارسوامی چکمگلورو ضلع کے موڈیگیرے اسمبلی حلقہ سے ٹکٹ کے خواہاں تھے لیکن پارٹی نے ان کی جگہ دیپک دوڈیا کو ٹکٹ دیا ہے۔مسٹر کمارسوامی کے خلاف عدالتی مقدمہ ان کے ٹکٹ نہ ملنے کی اہم وجہ سمجھا جارہا ہے۔ فروری میں، ایک خصوصی عدالت نے انہیں آٹھ چیک باؤنس کیسوں میں قصوروار قرار دیا تھا۔انہوں نے ابھی تک اپنے اگلے اقدام کو ظاہر نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے حامیوں سے ملاقات کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ سنت نہیں ہیں اور اگر چکمگلورو میں بی جے پی ہارتی ہے تو اس کے لئے سی ٹی روی کو ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر یدی یورپا کے بغیر بی جے پی 50 سیٹیں بھی نہیں جیت سکتی۔

Related Articles