ایس پی غنڈوں کی پارٹی ہے، اس لئے لوگ ہورہے ہیں دور:کیشوپرساد موریہ

بریلی:اپریل۔ اترپردیش کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ نے جمعرات کو مین اپوزیشن پارٹی سماج وادی پارٹی(ایس پی) کو غنڈوں کی پارتی ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اسی وجہ سے اب لوگ ایس پی سے دور ہو رہے ہیں اور بھارتیہ جنتا پارٹی میں آرہے ہیں۔یہاں منعقد سماجی مساوات پروگرام میں شرکت کرنے آئے موریہ نے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ ایس پی سے دور ہوکر بی جے پی سے نزدیک آرہے سبھی لوگوں کا پارٹی میں استقبال ہے۔ مہنگائی سے جڑ سوال کے جواب میں انہوں نے کہا’یوکرین جنگ کی وجہ سے پوری دنیا میں مہنگائی بڑھی ہے۔ اس ضمن میں ڈیزل۔پٹرول کے دام بڑھے ہیں۔ مہنگائی سے نبردآزما ہم سب کے لئے چیلنجگ ضرور ہے لیکن ہم اس سے نپٹنے کی لگاتار کوشش کررہے ہیں۔اس سے پہلے موریہ نے امبیڈکر پارک میں بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی مورت پر گلپوشی کر کے ان کے ذریعہ دئیے گئے مساوات کے پیغام پر عمل کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے یہاں واقع آئی ایم اے میں منعقد سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے ایس سی سماج کے کارکنوں کو نواز کر بابا صاحب کے نقش قدم پر چلنے کا پیغام دیا۔انہوں نے کہا کہ کسی کو ووٹ دینا جمہوری آزادی ہے۔ بی جے پی کو ووٹ دینے کے نام پر کوئی استحصال،مارپیٹ کر رہا ہے تو ایسے لوگوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔ اس دوران موریہ نے ایس پی ایم ایل اے شاذل اسلام کا نام لئے بغیر کہا کہ غریبوں کے پاس مکان نہیں ہے۔ اور ایس پی کے غنڈوں اور اراکین نے غیر قانونی طور سے زمینوں پر قبضہ کررکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں سے زمین خالی کروا کر غریبوں کو دینے کا کام کیا جارہا ہے۔ نائب وزیر اعلی نے دو ٹوک کہا کہ غیر قانونی قبضہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے بارے میں نازیبا کلمات کہنے کے معاملے میں شاذل کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی تیز کردی ہے۔

Related Articles