ایرٹیل اب امپھال میں 5جی پلس لانچ کرے گا
کولکتہ، دسمبر۔ہندوستان کی معروف ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والی کمپنی بھارتی ایرٹیل نے بدھ کو امپھال میں اپنی جدید ترین 5G خدمات شروع کرنے کا اعلان کیا۔میڈیا بیان کے مطابق، صارفین رول آؤٹ زیادہ وسیع نہ ہو نے تک بغیر کسی اضافی لاگت کے تیز رفتار 5جی پلس نیٹ ورک سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ فی الحال، اکمپٹ علاقہ، وار قبرستان، دیولا لینڈ علاقہ، تکل پت علاقہ، ریمس امپھال علاقہ، نیو سیکرٹریٹ، بابوپارا سیکٹر ، نگرم، گھڈی، یوریپک، سگولبند اور چند دیگر منتخب مقامات پر، ایرٹیل اپنے نیٹ ورک کو وسعت دے گا اور پورے شہر میں صارفین کو خدمات فراہم کرے گا۔رجنیش ورما، چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او)، بھارتی ایرٹیل آسام اور شمال مشرقی نے کہا، "میں امپھال میں ایرٹیل 5 جی پلس کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے پرجوش ہوں۔ ایرٹیل کے صارفین اب الٹرا فاسٹ نیٹ ورک کا تجربہ کر سکتے ہیں اور وہ 4جی کے مقابلے میں 5جی+ نیٹ ورک کے ذریعے 20-30 گنا تیز رفتار سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سے ہندوستان کی اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا کیونکہ ایرٹیل 5 جی پلس تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، مینوفیکچرنگ، زراعت اور نقل و حرکت میں انقلاب لائے گا۔مسٹر ورما نے کہا کہ پچھلے ایک سال میں ایرٹیل نے 5G کی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس سے ہمارے رہنے اور کاروبار کرنے کا طریقہ بدل جائے گا۔ ہندوستان کا پہلا نجی 5جی نیٹ ورک ایرٹیل 5جی اختراع میں سب سے آگے رہا ہے، جو مینوفیکچرنگ کی پیداواری صلاحیت کو بڑھا رہا ہے۔