ایئرعربیہ کی براہ راست پروازیں ابوظہبی سے بیروت بھی جائیں گی، آغاز 20 اکتوبر سےہوگا

ابوظبی،ستمبر۔ایئر عربیہ نے اپنی پروازوں کا دائرہ لبنانی دارالحکومت بیروت تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کم خرچ بالا نشین ائیر عربیہ کی پرواز ابوظہبی بین الاقوامی ائیر پورٹ سے بیروت رفیق الحریری ائیر پورٹ براہ راست جائے گی۔ہر ہفتے کے دوران تین بار جانے والی ایئر عربیہ کی ان پروازوں کا باضابطہ آغاز 30 اکتوبر سے کیا جائے گا۔ ائیر عربیہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عادل العلی نے اس موقع کے حوالے سے کہا ہم بیروت کو ائیر عربیہ کے ذریعے ابو ظہبی سے جوڑنے پر خوش ہیں۔ یہ براہ راست پروازیں ہوں گی۔ یہ آغاز ہمارے اس عزم کا مظہر ہے کہ ہم اپنے ہمسفروں کو افورڈ ایبل چوائس کی سہولت دینے کے ساتھ کمٹڈ ہیں۔ انہوں نے کہا ائیر عربیہ سیاحتی شعبے میں اپنا کرادار ادا کرنے کے علاوہ فاصلوں کو کم کرنے اور براہ راست پروازوں کو بھی فروغ دے رہا ہے۔ لبنان کے لیے نیا فضائی روٹ ہماری ایئر عربیہ کا پچیسویں منزل بنے گا۔ اس سے پہلے مصر، بحرین، آذر بائیجان، بھارت، بنگلہ دیش، ترکیہ، نیپال، سوڈان، اومان، بوسینیا اور ہرزگوینیا کے علاوہ جارجیا کے لیے ہماری خدمات فراہم تھیں۔ انہوں نے مزید کہا یہ خوشی کی بات ہے کہ ایئر عربیہ کا فلیٹ اور اس کے روٹ دونوں وسعت پا رہے ہیں۔ ہم اے 320 ائیر بس کے 200 جدید ترین طیارے مسافروں کی سفری سہولت کے لیے پیش کر رہے ہیں۔ طیارے میں 174 نشستیں ہیں جو پورے کھلے دل کے ساتھ مسافروں کو آسانی فراہم کرنے کی علامت ہیں۔

 

Related Articles