اگنی پتھ اسکیم فوج کی توہین ہے:ممتا بنرجی

کلکتہ ،جون۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج مغربی بنگال اسمبلی میں مرکزی حکومت کی اسکیم اگنی پتھ کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان نوجوانوں کو فوج کی نہیں بلکہ اسلحہ کی ٹریننگ دی جارہی ہے اور اس کا مقصد بی جے پی کا کیڈر بنانا ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی حکومت اگنی پتھ اسکیم کے ذریعہ بی جے پی آگ سے کھیل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج وزارت دفاع کے تحت ہے مگر وزارت داخلہ اس معاملے کو دیکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس صاف پتہ چل رہا ہے کہ 2024کیلئے اپنا کیڈر تیار کرنا مقصد ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ کوئی نہیں جانتا ہے کہ چار سالوں کی ملازمت کے بعد یہ نوجوان کیا کریں گے؟ انہیں دوبار ہ روزگار کب ملیں گے مگر یہ سب اسلحہ کے ٹرینڈ ہوں گے اور اس کا سماجی پر منفی اثر پڑے گا۔بلکہ حہ فوج کی توہین ہے۔ممتا بنرجی جب اسمبلی میں اس معاملے میں بیان دے رہی تھی اپوزیشن جماعت بی جے پی کے ممبران اسمبلی شوبھندو ادھیکاری کی قیادت میں واک آؤٹ کر گئے۔ادھیکاری نے کہا کہ ممتا بنرجی کا مقصد فوج کی توہین کرنا ہے۔ادھیکاری نے بعد میں نامہ نگاروں سے کہاکہ ”ایسا لگتا ہے کہ وزیر اعلیٰ نندی گرام میں شکست کے احساس کو فراموش نہیں کرپائی ہیں۔اس لئے وہ ذاتی حملے کررہی ہے۔چوں کہ فوج کی توہین کی جارہی ہے اس لئے ہم نے واک آؤٹ کیا ہے۔اسکول سروس کمیشن کے تحت اساتذہ کی بحالی میں بدعنوانیوں کی جانچ پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیرا علیٰ نے کہا کہ ایک لاکھ افراد کو ملازمت دینے کے دوران کچھ غلطیاں ہوئی ہیں تو ہمیں اس کی اصلاح کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔ہم انسان ہیں ہم سے غلطیاں ہوسکتی ہیں۔انہوں نے عدالت کے فیصلے پر کوئی تبصرہ کئے بغیر کہا کہ ہم کسی کی ملازمت نہیں کھاتے ہیں بلکہ ملازمت دینے پر یقین رکھتے ہیں۔ممتا بنرجی نے کہا کہ پارتھو چٹرجی کے خلاف جانچ ہورہی ہے۔ان کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔جب کہ ان کے وزارت کے دور میں لوگوں کو نوکری دی گئی ہیں۔اگر کچھ غلطیاں ہوئی ہیں تو اس کی اصلاح کی جاسکتی ہے۔مگر سب کی نوکری کیسے ختم کی جاسکتی ہے۔اترپردیش میں توہین رسالت کے خلاف احتجاج کے دوران تشدد کے واقعات کے بعد بلڈوزرکی کارروائی پر تبصرہ کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ بلڈوزر ملک کے عوام 2024میں چلائیں گے۔ملک کے عوام انہیں معاف نہیں کریں گے۔انہوں نے ملک کی معیشت کو تباہ کیا۔فوج کو اب برباد کرنے لگے ہیں۔اگنی پتط اسکیم سے فوج کی توہین ہوئی ہے اور اس سے فوج کی طاقت کمزور ہوگی۔

Related Articles