جلد ایک سو کروڑ کووڈ ٹیکہ کاری کی کامیابی حاصل ہوگی: مانڈویا

نئی دہلی، اکتوبر۔صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویا نے سنیچر کو کہا کہ کووڈ ٹیکہ ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانا ایک چیلنج ہے لیکن ملک میں ایک سوکروڑ ٹیکہ لگانے کی کامیابی جلد حاصل ہوجائے گی۔ مسٹر مانڈویا نے یہاں کووڈ ٹیکہ کاری پر ایک گانے ’بھارت کی ٹیکہ کاری‘ لانچ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مود ی کی قیادت میں ملک میں 97کروڑسے زیادہ کورونا ٹیکہ لگ چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مسٹر مودی کے منتر ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ کا مطلب ہے کہ ملک کی ترقی میں عوامی شراکت داری ضروری ہے۔ اس میں ’سب کا وکاس‘ جڑنے کا مطلب ہے کہ ملک کی طاقت پر اعتماد کرنا ضروری ہے۔ مسٹر مودی نے ہندستانی سائنسدانوں پر اعتماد کیا اور ملک کو ہندستان میں تیار کردہ ٹیکہ ملا۔مسٹر مانڈویا نے کہ کوود ٹیکے کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانا بھی ایک بڑا چیلنج تھا۔ یہ سب کی کوشش سے ممکن ہوا۔ آئندہ وقت میں ملک 100کروڑ ٹیکہ لگانے میں کامیاب ہوگا۔ اس لئے سب کی کوشش ضروری ہے۔اس موقع پر تیل اور قدرتی گیس کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری اور وزار ت میں مرکزی وزیرمملکت رامیشو ر تیلی اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔ یہ گانا معروف نغمہ نگار کیلاش کھیر نے تیار کیا ہے۔

Related Articles