اڈیشہ میں ٹرین حادثے میں دو افراد ہلاک
نئی دہلی، نومبر۔ اڈیشہ میں ایسٹ کوسٹ ریلوے کے تحت بھدرک کپیلاس سیکشن کے کورائی اسٹیشن پر پیر کی صبح ایک مال گاڑی کے حادثہ کاشکارہوجانے سے کم از کم دو افراد ہلاک اور کچھ دیگر زخمی ہو گئے۔ریلوے کی باضابطہ اطلاع کے مطابق کھردہ روڈ ڈویژن کے تحت صبح 6 بجکر 44 منٹ پر ٹرین کے پٹری سے اترنے کے باعث ویگن گرنے سے ریلوے اسٹیشن کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے اور دونوں جانب سے ٹریک پر ٹریفک بلاک ہوگئی ہے۔ریلوے کی ایکسیڈنٹ ٹرین اور ایکسیڈنٹ ریلیف میڈیکل ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے۔ ڈویژنل ریلوے منیجر اور دیگر افسران بھی کورائی اسٹیشن پہنچ گئے ہیں۔ تفصیل کا انتظارہے۔