اپرنا نے ڈمپل یادو کی جیت پر خوشی کاکیا اظہار , بھابھی کے لیے ٹویٹ کردیا یہ پیغام

لکھنو:دسمبر۔بی جے پی لیڈر اپرنا یادو نے مین پوری لوک سبھا سیٹ کے ضمنی انتخاب میں ڈمپل یادو کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور انہیں ٹویٹ کرکے مبارکباد دی ہے۔اپرنا یادو نے ٹویٹ کیا کہ جیت کے لیے قابل احترام ڈمپل یادو کی بھابھی کو بہت بہت مبارکباد۔ اتر پردیش کے مین پوری، رام پور اور کھٹولی کے ضمنی انتخابات میں جیتنے والے تمام امیدواروں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔بھارتیہ جنتا پارٹی نے پہلی بار رام پور کی سیٹ جیتی ہے، مسٹر آکاش سکسینہ سمیت رام پور کے تمام کارکنوں کو مبارکباد۔ڈمپل یادو مین پوری میں انہوں نے ریکارڈ 2 لاکھ 88 ہزار ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔واضح رہے اپرنا یادو یوپی اسمبلی انتخابات سے پہلے بی جے پی میں شامل ہو گئی تھیں۔

 

Related Articles