آگرہ کے قریب روڈ ویز بس اور ٹینکر کی ٹکر، دو افراد ہلاک، ایک درجن زخمی

آگرہ، نومبر۔اتر پردیش میں آگرہ۔ فیروز آباد روڈ پر کبیر پور کے قریب جمعرات کی علی الصبح روڈ ویز کی بس اور ایک ٹینکر کے درمیان زبردست ٹکر میں دو افراد ہلاک اور ایک درجن سے زیادہ زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق زخمیوں کو یہاں کے ایس این میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ اعتماد پور پولیس اسٹیشن کے ایریا آفیسر نے بتایا کہ حادثے میں دو افراد کی موقع پر ہی موت اور 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے چار افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس سڑک حادثے میں جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے مرنے والوں کی روح کے سکون کی پرارتھنا کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔مسٹر یوگی نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا اور ضلع انتظامیہ کے افسران کو ان کے مناسب علاج کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی خواہش کی۔ اس کے ساتھ ہی ضلع مجسٹریٹ اور اعلیٰ پولیس افسران کو موقع پر جاکر جنگی بنیادوں پر امدادی کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

 

Related Articles