آندھرا میں دو کاروں کی ٹکرمیں چارافراد ہلاک

کڈپہ، اپریل۔آندھرا پردیش میں چتور-کڈپہ قومی شاہراہ پر راما پورم منڈل کے نلہ گٹہ پلی گاؤں میں اتوار کی صبح دو کاروں کے آپس میں ٹکرانے سے چار لوگوں کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق، پینمالا لکشمما (65) فالج میں مبتلا تھی اور جب وہ ایک کار میں اسپتال جارہی تھی، توایک دیگر کار سے ان کی کار ٹکراگئی، جس میں لکشمما (65)، ان کے بیٹے نرسیا (41)، ان کے رشتہ دارچنناکا (60) اور کار ڈرائیور راجہ ریڈی (35) کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ حادثے میں چار دیگر زخمی ہوئے جنہیں رمز اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ رائے چوٹی کے ڈی ایس پی سریدھر نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور اس سلسلے میں مقدمہ درج کیا اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے جی جی ایچ بھیج دیا۔

Related Articles