آسٹریلیا: برسبین میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب، آٹھ افراد ہلاک

برسبین،مارچ۔آبادی کے لحاظ سے آسٹریلیا کے تیسرے بڑے شہر برسبین میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے جب کہ شہر کے کئی حصے زیرِ آب آگئے ہیں۔برسبین اور اس کے گردونواح میں آنے والے اس سیلاب کو سن 2011کے بعد سب سے بدتر سیلاب قرار دیا جارہا ہے۔ سن 2011 کے سیلاب کو صدی میں ایک بار ہونے والا واقعہ قرار دیا گیا تھا جب 26 لاکھ افراد پر مشتمل شہر سیلاب میں ڈوب گیا تھا۔خبروں کے مطابق سیلاب سے ہونے والی تمام آٹھ اموات ریاست کوئنز لینڈ میں ہوئی ہیں۔حکام نے بتایا ہے کہ سیلاب کے باعث پیر کے روز 2145 گھر اور 2365 کاروبار پانی میں ڈوب گئے جب کہ 10 ہزار 827 گھر جزوی طور پر پانی سے متاثر ہوئے ہیں۔پولیس نے بتایا ہے کہ ایک50 سالہ شخص پیر کے روز برسبین کے جنوب میں گولڈ کوسٹ کے مقام پر سیلاب کے پانی میں اپنی کار چلاتے ہوئے ڈوب گیا۔حکام نے بتایا کہ ہنگامی عملے نے 24 گھنٹوں میں 130 سے زیادہ لوگوں کوپانی کے تیز ریلوں میں ڈوبنے سے بچا یاہے۔حکام کے مطابق ایک 70 سالہ ملاح کی تلاش جاری ہیجو ہفتے کے روز شہر کے مرکز ی حصے کے قریب دریائے برسبین میں اپنی کشتی سے گر گیا تھا۔

Related Articles