آسٹریلوی ساحل پر دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، مسافر زخمی

گولڈ کوسٹ،جنوری۔ آسٹریلوی پولیس نے اطلاع دی ہے کہ دو ہیلی کاپٹر آج پیر کو ملک کے سب سے معروف سیاحتی ساحل گولڈ کوسٹ پر آپس میں ٹکرا گئے۔ جس کے نتیجے میں ایک ہیلی کاپٹر گر گیا اور اس میں سوار ایک مسافر زخمی ہوگیا۔تصادم کے بعد دوسرا ہیلی کاپٹر کوئینز لینڈ ریاست میں برسبین سے 45 میل جنوب میں گولڈ کوسٹ کے شمالی ساحل مین بیچ کے قریب بحفاظت اترنے میں کامیاب ہو گیا۔خبروں کے مطابق حکام نے سی ورلڈ کی طرف ہیلی کاپٹروں کی پروازوں کو بند کر دیا ہے جو جائے حادثہ کی طرف جاتا ہے۔ سی ورلڈ تھیم پارک قریب ہی واقع ہے۔کوئنز لینڈ ایمبولینس سروس نے کہا کہ پیرامیڈیکس اور پولیس جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں۔گولڈ کوسٹ ملک کے مشہور سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے اور جنوری کے مہینے میں سب سے زیادہ مصروف ہوتا ہے، جنوری میں آسٹریلیا میں چھٹیاں ہوتی ہیں۔

Related Articles