آرمی کی آرٹلری رجمنٹ میں پانچ خواتین افسران تعینات
نئی دہلی، اپریل۔فوج میں خواتین افسروں کی ذمہ داری کا دائرہ مسلسل بڑھایا جا رہا ہے اور پہلی بار فوج کی آرٹلری رجمنٹ میں پانچ خواتین افسروں کو کمیشن دیا گیا ہے۔آرمی کی ٹریننگ اکیڈمی میں زبردست اور سخت ٹریننگ کے بعد، لیفٹیننٹ مہک سینی کو سرویلنس اینڈ ٹارگٹ ایکوزیشن رجمنٹ، لیفٹیننٹ ساکشی دوبے اور لیفٹیننٹ ادیتی یادو کو فیلڈ رجمنٹ، لیفٹیننٹ پی مودگل کو میڈیم رجمنٹ میں اور لیفٹیننٹ آکانکشا کو راکٹ رجمنٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔ فوج کے ذرائع کے مطابق ان پانچ خواتین افسران کو اپنے سامنے مرد افسران کی طرح برابر مواقع ملیں گے اور انہیں بھی ایک جیسے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔ان خواتین افسران کو آرٹلری رجمنٹ کے تمام یونٹس میں تعینات کیا جائے گا جہاں انہیں راکٹ، میڈیم، فیلڈ اور سرویلنس اور ٹارگٹ ایکوزیشن اور آلات یونٹس میں مناسب تربیت اور موقع دیا جائے گا۔ ان پانچ خواتین افسروں میں سے تین کو شمالی سرحد پر اور دو کو مغربی تھیٹر کے چیلنجنگ مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔خواتین افسران کو آرمی کی آرٹلری رجمنٹ میں کمیشن دیا جانا اس بات کی علامت ہے کہ فوج میں بڑے پیمانے پر ہونے والی تبدیلیوں اور اصلاحات کئے جا رہے ہیں۔ آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے اس سال جنوری میں کہا تھا کہ خواتین افسران کورجمنٹ آف آرٹلری میں کمیشن دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔