آج ہمارے لیے ایک تاریخی دن ہے: مان

چنڈی گڑھ، مارچ۔ پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے کہا کہ آج پیش کیا جانے والا ریاستی بجٹ عوامی مفاد کا ہوگا۔ ریاستی وزیر خزانہ ہرپال سنگھ چیمہ مالی سال 2023-24 کا بجٹ پیش کریں گے۔ مسٹر مان نے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے ایک تاریخی دن ہے، گزشتہ سال اسی دن ہمیں انتخابی نتائج کی صورت میں پنجاب کے عوامی تائید ملی تھی اور آج ہماری حکومت اپنا پہلا مکمل بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے۔ مجھے امید ہے کہ آج کا بجٹ عوامی مفاد میں ہوگا اور اس میں رنگیلے پنجاب کی طرف بڑھتے پنجاب کی جھلک نظر آئے گی۔ پنجاب بجٹ کا پہلا اجلاس 3 مارچ کو شروع ہوا جو 11 مارچ تک جاری رہے گا۔ بجٹ کا دوسرا اجلاس 22 مارچ کو امرتسر میں جی-20 کے دو اجلاسوں کے بعد شروع ہوگا۔

Related Articles