آبکاری معاملہ: کیجریوال پوچھ گچھ کے لیے سی بی آئی کے دفتر پہنچے
نئی دہلی، اپریل۔دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال دہلی ایکسائز پالیسی معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے اتوار کو یہاں سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) ہیڈکوارٹر پہنچے۔مسٹر کیجریوال، جنہیں دہلی ایکسائز پالیسی معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے سی بی آئی کے سامنے پیش ہونے کے لیے بلایا گیا تھا، آج سب سے پہلے اپنے پنجاب کے ہم منصب بھگونت مان اور پارٹی کارکنوں کے ساتھ راج گھاٹ گئے اور سی بی آئی ہیڈ کوارٹر کی طرف روانہ ہوئے۔مرکز پر تازہ حملہ کرتے ہوئے مسٹر کیجریوال نے دعویٰ کیا کہ وہ بہت طاقتور ہیں اور کسی کو بھی جیل میں ڈال سکتے ہیں چاہے وہ شخص کچھ کرے یا نہ کرے۔سی بی آئی کے دفتر سے نکلنے سے ٹھیک پہلے کیجریوال نے میڈیا والوں سے کہا کہ وہ تمام سوالات کا ایمانداری سے جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام جوابات ایمانداری سے دوں گا کیونکہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے۔ مسٹر کیجریوال نے الزام لگایاکہ وہ سب کو دھمکی دیتے ہیں کہ ان کے حکم پر عمل کریں، ورنہ وہ انہیں جیل میں ڈال دیں گے۔ دہلی پولیس اور نیم فوجی دستوں کو خاص طور پر سی بی آئی دفتر کے باہر کیجریوال کی آج سی بی آئی ہیڈکوارٹر کے سامنے پیشی سے پہلے قومی دارالحکومت میں کئی مقامات پر تعینات کیا گیا ہے اے اے پی کے کئی لیڈر سی بی آئی کے دفتر کے باہر بیٹھے ہیں اور مسٹر کیجریوال کے باہر آنے کا انتظار کر رہے ہیں۔